ہندوستان

پاکستان کی لگاتار جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر ہندوستان نے سخت احتجاج درج کرایا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India)  on 03-July-2020

نئی دہلی: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستانی فوج کی طرف سے مسلسل کی جانے والی بغیر اکساوے کی خلاف ورزیوں کے درمیان ہندوستان نے جمعہ کے روز یہ کہتے ہوئے سخت احتجاج درج کرایا کہ پاکستانی فوج کی کارروائیاں دونوں ملکوں کے درمیان 2003 کی جنگ بندی مفاہمت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی باؤنڈری پر پاکستانی فوجی دستے کے ذریعہ بغیر اکساوے کے لگاتار جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر ہم نے سخت احتجاج درج کیا ہے، جو 2003 کی جنگ بندی مفاہمت کی کھلی خلاف ورزی ہيں۔ امسال جون تک پاکستانی فوج کے ذریعہ بغیر اکساوے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دو ہزار 432 واقعات میں 14 ہندوستانیوں کی موت ہوئی ہے اور 88 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان نے سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی پر اپنے خدشات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن کے چینل کے ذریعہ یہ خدشات جتائے جانے کے باوجود پاکستانی فوج اس طرح کی سرگرمیوں سے باز نہيں آرہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper