ریاست

ڈی سی ایل آر نے سرکل دفتر کا لیا اچانک جائزہ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Bagha (Bihar)  on 03-July-2020

بگہا : بلاک بگہا -1 کے سرکل دفتر میں آج ڈی سی ایل آر محمد عمران نے اچانک جائزہ لیا۔ جائزہ کے دوران ڈی سی ایل آر کے سر کل دفترمیںبے اختیاری طور پر باہری لوگ دفتر میں موجود تھے جس کو لیکر ڈی سی ایل آر نےملازمین کو زبر دست پھٹکار لگائی۔ انہوں نے گارڈ کو بھی پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ آپ کو دفتر کے باہر بینچ لگا کر بیٹھنا ہے جائزہ کے دوران ہید کلرک غیر موجود پائے گئے جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دن کا تنخواہ ڈی سی ایل آر نے کاٹ لیا۔ دوسری جانب دفتر میں حلقہ کرم چاری سے رپورٹ طلب کیا گیا ۔ جس میں دوحلقہ کرم چاری جن کی شکایت ملی تھی کہ وہ پنچایت میں نہیں بیٹھتے ہیں اور روزانہ بتیا سے آنا جانا کرتے ہیں۔ اور داخل خارج کا کام فروری مہینہ سےزیر التویٰ ہونے کی وجہ سے حلقہ کے کرم چاری چھوٹو اڑائوں اور للیتشور شرماسے وضاحت طلب کیا گیا اور تمام ملازمین کو داخل خارج سے متعلق کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper