انتظامیہ نے مہنت بلدیو ناتھ کو سمجھا بجھا کر بھوک ہڑتال ختم کرائی

Taasir Urdu News Network | Deoband (Uttar Pradesh)  on 06-July-2020

دیوبند: ریلوے روڑ پولیس چوکی میں واقع مندر کا گیٹ سڑک کی جانب کھلوائے جانے کے مطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال پر بیٹھے مہنت بلدیو ناتھ کو انکے مطالبہ پر غور و خوض کئے جانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے انتظامیہ نے سمجھا بجھا کر جوس پلاتے ہوئے بھوک ہڑتال کو ختم کرایا ۔دوپہر کے وقت ایس ڈی ایم دویندر کمار پانڈے اور سی او رجنیش کمار اپادھیائے نے دیوی کنڈ روڑ پر واقع گیارہ مکھی مہادیو مندر پہنچ کر بھوک ہڑتال پر بیٹھے مہنت بلدیو ناتھ سے بات چیت کی ،انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ نگر پالیکا افسران سے متعلقہ معاملے پر بات چیت کر کوئی حل نکالا جائے گا ۔دونوں افسران نے مہنت بلدیو ناتھ کو جوس پلاتے ہوئے بھوک ہڑتال ختم کئے جانے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر مہنت بلدیو ناتھ نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے انکی بات نہیں مانی تو وہ پھر سے بھوک ہڑتال کرنے کو مجبور ہونگے ۔اس دوران ٹھاکر سریندر پال سنگھ ایڈوکیٹ،چودھری وریندر گوجر ،پنڈت ستیندر شرما،ایشور چند،گورو رانا ،انل آنند ،واسودیو بھاردواج ،روی پنڈیر اور روہت شرما وغیرہ موجود تھے ۔