آئی پی ایل 2020: اب آئی پی ایل کا فائنل 10 نومبر کو کھیلا جائے گا

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India)   on 30-July-2020

نئی دہلی: انڈین پریمیر لیگ 2020کو لے کر بی سی سی آئی اور کرکٹ یو اے ای کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل نے گذشتہ ہفتے یہ اعلان کیا تھا کہ ٹورنامنٹ 19 ستمبر کو شروع ہوگا اور فائنل 9 نومبر کو کھیلا جائے گا، لیکن اب اگر ذرائع کی مانیں تو فائنل میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ گورننگ کونسل کا اجلاس ہفتہ کو ہونے جارہا ہے اور اس اجلاس میں بہت سارے اہم امور پر بات کی جائے گی۔ اجلاس میں مکمل شیڈول کے علاوہ تمام ٹیموں کے لئے فائنل ایس او پی کی منظوری دی جائے گی۔اس اجلاس میں آئی پی ایل کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔ اور فائنل میچ اب 8 نومبر کو نہیں بلکہ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل 13 کے فائنل ملتوی کرنے کے پیچھے کی وجہ یہ ہے کہ بی سی سی آئی دیوالی کے ہفتے کوپورا کمرشیل استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اور یہ سب براڈکاسٹر کے دباؤ کی وجہ سے ہو رہا ہے۔