این ایم سی ایچ میں 3 کورونا مریضوں کی موت

Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar)  on 02-July-2020

پٹنہ :راجدھانی میں آج 3 کورونا مریضوں کی موت کی خبر سے افراتفری کا عالم ہے۔ مہلوکین میں پٹنہ، نالندہ اور آرہ باشندہ بتائے جارہے ہیں۔ این ایم سی ایچ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نرمل کمار سنہا نے بتایا کہ تینوں مریض پہلے سےشوگر ، ہائیپر ٹنشن اور کڈنی کے مرض مین مبتلا تھے۔