بائیوٹکنالوجسٹ بی ایس بجاج کی موت پرچند ر شیکھر کاخراج

تاثیر اردو نیوز نیٹ ورک،28؍جولائی2020

حیدرآباد:شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سرکردہ بائیوٹکنالوجسٹ ڈاکٹر بی ایس بجاج کی موت ہوگئی۔ان کی عمر93برس تھی۔وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے بائیو ٹکنالوجی کی اس سرکردہ شخصیت کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے بانی سکریٹری جنرل فیڈریشن آف ایشین بائیو ٹیک ایسوسی ایشنس کے طورپران کی خدمات کو یاد کیا اور کہا کہ انہوں نے جینوم ویلی و بائیو ایشیا بنانے میں بے تکان کام کیا۔انہوں نے یاددہانی کروائی کہ بائیو ایشیا 2019میں ان کو کارنامہ حیات ایوارڈ دیا گیا تھا۔وزیراعلی نے ان کے غمزدہ ارکان خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔