بولی وڈ اداکاراؤں میں پریانکا چوپڑا کے انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوورز

Taasir Urdu News Network | Mumbai (Maharashtra)  on 13-July-2020

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکاراؤں میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالورز بولی وڈ و ہولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق اس فہرست میں پہلا نمبر اداکارہ پریانکا چوپڑا کا ہے۔بولی وڈ کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا اب ہولی وڈ کا بھی ایک بڑا نام بن گئی ہیں، وہ امریکی گلوکار واداکار نک جونس کی اہلیہ بھی ہیں۔ پریانکا چوپڑا انسٹاگرام پر 5کروڑ 47لاکھ فالورز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ڈمپل کوئین اداکارہ دیپکا پڈوکون ہیں، جن کے انسٹاگرام پر 5 کر وڑ 3 لاکھ فالورز ہیں۔بولی وڈ اداکارہ شردھا کپور فالورز کے معاملے میں انسٹاگرام پر تیسرے نمبر پر ہیں، ان کے فالورز کی تعداد 4کروڑ 90لاکھ ہے۔ اداکارہ عالیہ بھٹ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں، ان کے فالورز کی تعداد 4کروڑ77لاکھ ہے۔اداکارہ جیکولین فرنانڈیز بھی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں، اس فہرست میں ادکارہ کا پانچویں نمبر ہے۔ ان کے انسٹاگرام پر 4 کروڑ 27 لاکھ فالورز ہیں۔