جنگلات کی کمی سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے:ایس ڈی ایم دیوندر کمار پانڈے

Taasir Urdu News Network | Deoband (Uttar Pradesh)  on 06-July-2020

دیوبند: شجر کاری مہم کے دوسرے دن گاؤں بھائلہ میں نیم فوجی دستوں و پولیس افسران نے اسمرتی واٹیکا میں ساڑے تین ہزار پودے لگائے ۔پیر کو گاؤں بھائلہ میں شجر کاری مہم کے تحت آر آر ایف کے جوانوں نے اسمرتی واٹیکا میں آم ،امرود ،پیپل اور نیم وغیرہ کے پودے لگائے ۔شجر کاری پروگرام افتتاح کا کرتے ہوئے بی جے پی کے مقامی ایم ایل اے کنور برجیش سنگھ نے کہا کہ شجر کاری مہم کے تحت ایک ہفتہ کے درمیان 25کروڑ پودے لگائے جائیں گے ۔ایس ڈی ایم دویندر کمار پانڈے اور سی او رجنیش اپادھیائے نے کہا کہ جنگلات کی کمی سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔آج جس طرح سے کائنات کا ماحولیاتی توازن بگڑ رہا ہے فضائی، زمینی،شعاعی،آبی،شور کی آلودگی بڑھ رہی ہے اس سے انسان اپنے ہاتھوں کی کمائی سے اپنا ماحول خراب کر رہا ہے۔ اب ضرورت اس امر کہ ہے کی عوام الناس کو اپنے ماحول کے بارے میں سنجیدگی سے فیصلہ کرنا ہوگا اور اپنی مدد آپ کے تحت اپنے گردونواح کے ماحول کو صاف اور خوشگوار بنانا ہوگا۔ تا کہ آگے آنے والی نسلوں کو ایک بہتر ماحول میسر ہوسکے۔آر آر ایف کے ڈپٹی کمانڈر رامیشورم نے بتایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی اپیل پر ان کی آر آر ایف یونٹ کے ذریعہ 20ہزار پودے لگائے جائیں گے جس میں سے ساڑھے تین ہزار دیوبند میں اور ساڑھے سولہ ہزار پودے میرٹھ میں واقع یونٹ میں لگائے جا رہے ہیں ،اس دوران سی ایچ سی انچارج یگھ دت شرما،ایس ایس آئی سنجے کمار ،انیردھ ،وپین اور کلدیپ وغیرہ موجود تھے ۔