سارہ نے سوشانت کو یاد کیا

Taasir Urdu News Network | Mumbai  (Maharashtra)   on 25-July-2020

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو یاد کرتے ہوئےان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ان کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ 24 جولائی کو ریلیز ہوگئی۔ اس فلم کو مداحوں کی جانب سے بہت اچھا رسپانس بھی مل رہا ہے۔ سارہ نے سوشانت کے ساتھ فلم ’کیدارناتھ‘ سے انڈسٹری میں ڈیبو کیا تھا۔ سارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سوشانت سنگھ راجپوت کی ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں سارہ کے والد سیف علی خان کے ساتھ سوشانت نظر آرہے ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے سارہ نے سیف اور سوشانت کے درمیان مماثلت شیئر کی۔ سارہ نے کیپشن میں لکھا ’’صرف دو جنٹلمین جنہوں نے مجھ سے وین گو، ٹیلی اسکوپ ، پلینیٹیرئم ، گٹار ، ناردرن لائٹس ، کرکٹ ، پنک فلائیڈ ، نصرت صاحب اور اداکاری تکنیک کے بارے میں باتیں کیں۔ آپ دونوں کی یہ آخری مماثلت ہیں‘‘۔