سی جے آئی ایس اے بوبڈے کوملی ’ زیڈ پلس‘ سکیورٹی

Taasir Urdu News Network | New Delhi  (India)   on 30-July-2020

نئی دہلی: چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ایس اے بوبڈے کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اب انہیں زیڈ پلس کی سیکورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے انٹلیجنس بیورو کی رپورٹ کی بنیاد پر سی جے آئی ایس اے بوبڈے کی سکیورٹی کو زیڈ زمرے سے زیڈ پلس زمرہ میں تبدیل کردیا ہے۔اس سے قبل سی جے آئی ایس اے بوبڈے کو زیڈ زمرے کی سکیورٹی دی گئی تھی۔ اب انہیں زیڈ پلس زمرے کی سکیورٹی دی گئی ہے۔ سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) زیڈ پلس زمرے کی حفاظت کر رہی ہے۔ زیڈ پلس زمرہ کی سکیورٹی ملک کے چنندہ لوگوںکودستیاب ہے۔غور طلب بات یہ ہے کہ جسٹس شرد اروند بوبڈے نے 18 نومبر 2019 کو ہندوستان کے 47 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ صدر رام ناتھ کووند نے جسٹس بوبڈے کو چیف جسٹس کا حلف دلایا تھا۔ سابق چیف جسٹس جے رنجن گوگوئی جو 17 نومبر کو ریٹائر ہوئے تھے، انہوںنے جسٹس بوبڈے کانام چیف جسٹس کے عہدے کے لئے تجویز کیا تھا۔