ضلع انتظامیہ تما م دفتروں میں اردو کو اسکا حق دیں:قمر اختر

Taasir Urdu News Network | Sitamadhi (Bihar)  on 06-July-2020

سیتامڑھی: مسلم سیٹیزنس فار امپاوار مینٹ کے صدر محمد قمر اختر نے پریس ریلیز کے دوران ضلع اردوزبان سیل اورضلع انتظامیہ پر ریاست کی دوسری سر کاری زبان اردو کے تیں بے رخی برتنے کا الزام لگایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہار سرکار اردو زبا ن کی ترقی اور تشہیر کیلئے کوشاں ہیں ۔ لیکن ضلع انتظامیہ اور اردو سیل کے بے رخی کی وجہ سے اردوزبان کی تشہیر اورترقی نہیں ہو پارہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سرکاری عمارتوں اور افسران کے نیم پلیٹ ، اسکول کا نام اردو زبان میں درج نہیں ۔ کلکٹریٹ سیتامڑھی اردو زبان میں درج نہیں ،اسی طرح ضلع کے صدر دفتر سے لیکر بلاک تک جائزہ لیں تو بہت سے عمارتوں پر اردو زبان میں نام درج نہیں ہیں جبکہ اسکے متعلق محکمہ کی جانب سے ہدایت آتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ہدایات پر ضلع سطح پر نفاذ نہیں ہو رہا ہے۔ محمد قمر اختر نے کہا کہ مقامی سطح پر دوسری سر کاری زبان اردو زبان کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔ اگر اردو زبان کے تیں کابینہ سکریٹریٹ کی ہدایت پر نفاذ نہیں ہوتا ہے تو اسکی اطلاع انہیں دی جائیگی ۔