عوامی مقامات پر ماسک لگانا لازمی: ضلع انتظامیہ

Taasir Urdu News Network | Sitamadhi (Bihar)  on 03-July-2020

سیتامڑھی: وزارت داخلہ بہار حکومت کے ذریعہ ان لاک 2 کے متعلق جاری ہدایات کے متعلق تما م شاپنگ مال، دکان ، گاڑیاں ، ملازمین، ڈرائیور، صارفین اور سواریوں کے ذریعہ ماسک کا استعمال لازمی ہو گا۔ اور متعلقہ ادارہ کے مالکوں اور ملازمین کے لئے یہ ضروری ہوگا کہ وہ بغیرہ ماسک والے شخص کو اندر داخل نہ ہونے دیں۔ ضلع انتظامیہ یا پولس کے ذریعہ جانچ کے دوران اسکے متعلق خلاف ورزی پایا گیا تو قٓصور وار شاپنگ مال ، دکان ، گاڑی کے مالک پر کارروائی کی جائیگی۔ اس موقع پر عقیدت مندوں کو ہدایت دی گئی کہ وے اپنے عقیدے کے مطابق پوجا پاٹ گھر پر ہی کریں مندر آنے سے پرہیز کریں۔