میزورم میں کورونا کے 11 نئے مریضوں کی تشخیص

Taasir Urdu News Network | Aizawl (Mizoram)   on 29-July-2020

آئیجول: میزورم میں کورونا کے 11 نئے مریضوں کی تشخیص کے بعد ریاست میں مریضوں کی بڑھ کر 395 ہو گئی۔ ان نئے معاملات میں بی ایس ایف کے چھ اہلکار اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔عہدیدار نے بتایا کہ نئے معاملے میں سے 10 آئیجول ضلع میں اور ایک لونگت لائی میں سامنے آیا ہے۔عہدیدار نے بتایاکہ ان افراد کے نمونوں کی جانچ جورم میڈیکل کالج (زیڈ ایم سی) میں کی گئی تھی ان کی رپورٹ میں کورونا ہونے کی تصدیق ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ نئے مریضوں میں سے نو افراد مغربی بنگال، اتراکھنڈ، اتر پردیش، مہاراشٹرا، منی پور، بہار اور آسام سے ریاست میں واپس آئے تھے اور دو نیپال سے یہاں آئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ 395 میں سے 197 افراد زیر علاج ہیں اور 198 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔