وکی پیڈیا، سشانت سنگھ کی خود کشی کا وقت پہلے اپ ڈیٹ ہوگیا تھا

Taasir Urdu News Network | Mumbai (Maharashtra)  on 02-July-2020

ممبئی: سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس کی تحقیقات میں مصروف ممبئی پولیس کے مطابق ایک فیکٹ سامنے آیا ہے ، جس کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے۔سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کرنے سے پہلے ہی ان کے وکی پیڈیا پیج ہسٹری پر 8 بج کر 59منٹ پر ہی ان کی خودکشی کرنے کی معلومات اپ ڈیٹ ہوگئی تھیں۔یہ کیسے ہوا ؟ کیا وجہ تھی اس کی ، اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں ؟ اس کیلئے سائبر سیل کی مدد لی جارہی ہے ؟، پولیس اس وکی پیڈیا پیج کے فیکٹس ویریفائی کرنا چاہتی ہے ؟۔ ممبئی پولیس کے سامنے آئے بیان ، پنچ نامہ اور پوسٹ مارٹم میں یہ تو پتہ چلتا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت تقریبا ساڑھے نو بجے باہر آئے تھے۔انہوں نے جوس پیا اور تقریبا دس بجے واپس اپنے کمرے میں چلے گئے۔ایسے میں وکی پیڈیا ہسٹری پر کیسے سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی معلومات پہلے ہی اپ ڈیٹ ہوئی ؟ اس کو لے کر پولیس جانچ کررہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت کو اپنے باندرہ میں واقع فلیٹ میں پھندے سے لٹکا ہوا پایا گیا تھا۔ اس کے بعد سے لگاتار اس معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔ ان میں ان کی پیشہ ور دشمنی ، ذہنی پریشانی اور کئی دیگر پہلووں کی جانچ کی جارہی ہے۔