پٹنہ کے نوبت پور میں ایک ساتھ کورونا کے 15 پازیٹیو مریض

Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar)  on 03-July-2020

پٹنہ: پٹنہ کے نوبت پور میں ایک ساتھ 15 کورونا پازیٹیو مریض ملنے سے افرا تفری مچ گئی ہے۔ جن 15 لوگوں کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ان میں ممتادیدی، ایک ایمبولینس ڈرائیور بھی شامل ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ نوبت پور سے 55 لوگوں کا سمپل کورونا جانچ کیلئے لیاگیاتھا۔ جن میں سے آج 15 کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ بہار میں کورونا کاقہر بڑھتا جارہا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے آج جو پہلا اپڈیٹ جاری کیاگیا ہے اس کے مطابق ریاست میں 231 نئے پازیٹیومریضوں کے ساتھ کل مجموعی تعداد 10914 ہوگئی ہے۔