چوتھے روز ٹیم کی کوشش اور میری قیادت میںبہترین کارکردگی : جیسن ہولڈر

Taasir Urdu News Network | Uploaded  on 13-July-2020

ساوتھمپٹن: ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے دوران چوتھے روز اپنی ٹیم کی شاندار واپسی کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ان کی قیادت میں ٹیم کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے صرف 30 رنز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں اور چوتھے دن کے اختتام تک ان کا اسکور آٹھ وکٹوں پر 284 رہ گیا تھا۔ اس دن کے آخری لمحات میں فاسٹ بولروںکی کوشش فیصلہ کن ثابت ہوئی اور ٹیم جرمین بلیکو کی 95 رنز کی اننگز کی بدولت چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ ہولڈر نے بتایاکہ اس ٹیم کی اب تک کی بہترین کوشش تھی۔ یہ صرف گیندبازہی نہیں تھے جنہوں نے اپنا تعاون کیا بلکہ فیلڈرز نے بھی ایک اہم کردار ادا کیا ۔