ڈی ویلیئرس نے پہلی بار اپنے ریٹائرمنٹ پر توڑی خاموشی

Taasir Urdu News Network | Johannesburg (South Africa)  on 02-July-2020

جوہانسبرگ:  کافی عرصے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرس آسٹریلیا میں ہونے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے ریٹائرمنٹ لینے کے اپنے فیصلے کو تبدیل کرسکتے ہیں۔ تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ڈی ولیئرس کی واپسی پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔ ڈی ویلیئرس نے 2018 میں صرف 34 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ کر شائقین کو حیرت میں ڈال دیا۔ دو سال کے بعد ڈی ولیئرس نے اپنے درد کا اظہار کیا جس کی وجہ سے ان کے لئے کرکٹ کھیلنا مشکل ہوگیاتھا۔ڈی ویلیئرس کی سربراہی میں جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا میں 2015 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس شکست نے ڈی ولیئرز کو مکمل طور پر توڑ دیا اور وہ اس صدمے سے ابھرنہیں سکے۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ کی شکست نے مجھے توڑا، پھر بھی میں کھیلتا رہا۔ میں نے اپنی پوری کوشش کی میں اچھا کھیل رہا تھا لیکن مجھے ایسا لگا جیسے مجھ میں کھیلنے کی طاقت نہیں ہے۔ میرے جسم کو بہت تھکاوٹ محسوس ہورہی تھی۔ ڈی ولیئرس کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست میری ریٹائرمنٹ کی ایک بڑی وجہ تھی۔ اس شکست سے نکلنا میرے لئے بہت مشکل تھا۔ مجھے اس شکست کی وجہ سے بہت تکلیف اٹھانی پڑتی تھی۔ میں بہت حساس مندہوں اور مجھے ہمیشہ اس شکست کا احساس رہا۔ میں آج تک اس شکست سے ابھر نہیں سکا۔ یہ ہار مجھے مسلسل تکلیف دیتی ہے۔