کاروبار کھولیں یا بند کریں؟ امریکی معیشت تذبذب کاشکار

Taasir Urdu News Network | New York (America)  on 03-July-2020

نیویارک: امریکہ میں ایک طرف کاروبار کھل رہے ہیں اور دوسری جانب کرونا وائرس کیسز میں اضافے کی وجہ سے معیشت کا زوال بھی جاری ہے۔ اس کا اثر جاب مارکیٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ جون میں 48 لاکھ افراد کو روزگار ملا لیکن دوسری جانب گزشتہ ہفتے 14 لاکھ افراد بیروزگار ہوگئے۔ محکمہ محنت کے مطابق مئی میں بیرزگاری کی شرح 13ء3 فیصد تھی جو جون میں بہتر ہوکر 11?1 فیصد ہوگئی۔ لیکن تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جون کے اعدادوشمار وسط ماہ میں مرتب کیے گئے تھے۔ملازمتوں اور بیروزگاری میں اضافے کی متضاد خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت ایک دوراہے پر ہے جہاں مختلف مقامات پر بحالی اور بے یقینی دونوں موجود ہیں۔ کچھ کاروبار، سٹور، ریستوران، جمنازیم اور سیلون کھل رہے تھے لیکن جنوبی ریاستوں میں وائرس کے کیسوں میں تیزی سے اضافے نے انھیں دوبارہ بند ہونے یا معمول کی سرگرمیوں میں تاخیر پر مجبور کردیا۔ صدر ٹرمپ نے روزگار میں اضافے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ملازمت حاصل کرنے کے بارے میں پراعتماد ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ ترقی کررہی ہے۔ معیشت ہماری توقعات سے زیادہ تیزی سے بحال ہورہی ہے۔ مالی سال کی تیسری سہ ماہی عمدہ ثابت ہوگی۔ اگلا سال روزگار کے حوالے سے شاندار ہوگا۔ کرونا وائرس سے پہلے امریکہ میں بیروزگاری کی شرح 3?5 فیصد تھی جو 50 سال میں سب سے کم تھی۔ لیکن اس کے بعد ساڑھے تین ماہ میں چار کروڑ 84 لاکھ افراد بیروزگار ہوگئے۔ریاستوں کے جزوی طور پر کھلنے سے لاکھوں لوگ کام پر واپس آئے۔ لیکن، جنھیں کام نہیں ملا وہ سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ بیروزگار افراد کے لیے 600 ڈالر فی ہفتے کی اضافی امداد جولائی کے آخر میں ختم ہونے والی ہے۔گزشتہ چار ہفتوں کے دوران اوسطاً ہر ہفتے 15 لاکھ افراد ا?مدنی کے ذرائع سے محروم ہورہے ہیں۔ معاشی تجزیہ کار اور مالیاتی حکام خود پیش گوئی کررہے ہیں کہ وبا کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے مکمل بحالی میں طویل عرصہ لگے گا۔