کورونا کیخلاف لڑائی میں اب ہماری اورآپ کا رول زیادہ ہے

Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar)  on 04-July-2020

پٹنہ: سہارا شری سبرت رائے نے کہاکہ کورونا کیخلاف لڑائی میں اب سرکاری اداروں اورسماجی اداروں کا رول کم اورہماری اورآپ کا رول زیادہ ہے۔ سہارا شری نے زور دیاکہ ہمارے سامنے بے حد الجھے ہوئے حالات ہیں جب کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن کا پہلا مرحلہ شروع تھا تو ہمارے سامنے واقعہ کم تھا کہ لاک ڈاؤن کا سختی سے عمل کرنا ہے اورکورونا کو ہرانا ہے۔ اس وقت پورے ملک میں کورونا لوگوں کی تعداد چھ ،سات سو تھی۔ اس کو امید تھی کہ لاک ڈاؤن کے ختم ہونے تک کورونا پر قابو پالیا جائے گا۔ اب جب چار مرحلہ پورا کرنے کے بعد لاک ڈاؤن کھل گیا ہے تو اس وقت ملک میں بیمار لوگوںکی تعداد چھ لاکھ کے پاس پہنچ گئی ہے۔ اور ہمارے سامنے چیلنج یہ ہے کہ ہمیں کورونا کے ساتھ رہنا سیکھنا ہے یعنی ہمیں کورونا کے ساتھ ہی جینا ہے۔