86 سالہ اداکارہ کم کم نے دنیا کو الوداع کہہ دیا

Taasir Urdu News Network | Mumbai  (Maharashtra)   on 30-July-2020

ممبئی: بولی وڈسے ایک بار پھر غمزدہ کرنے والی خبر آئی ہے۔ خبر ہے کہ تقریباً 115 فلموں میں کام کرنے والی بولی وڈ اداکارہ کم کم نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ وہ 86 سال کی تھیں اور طویل عرسے سے بیماری میں مبتلا تھیں۔ کم کم نے گرودت اور کشور کمار کے ساتھ بھی کام کیا تھا۔ مدر انڈیا، کوہ نور، اجالا، ایک سپیرا ایک لٹیرا جیسی مشہور فلموں میں انہوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ جاوید جعفری نے ٹوئٹ کرکے اداکارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔بولی وڈ اداکارہ کم کم کے انتقال کے بعد جاوید جعفری نے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ ہم نے ایک اور موتی کھو دیا۔ میں بچپن سے انہیں جانتا تھا۔ وہ ہمارے لئے فیملی تھیں۔ ایک اچھی انسان، بھگوان آپ کی آتما کو شانتی دیں۔ کم کم آنٹی۔22 اپریل 1934 کو بہار کے شیخ پورہ (اب) میں پیدا ہوئیں کم کم کا اصلی نام زیب النساء￿ تھا۔ ان کے والد حسین آباد کے نواب تھے۔ کم کم گرودت کی تلاش مانی جاتی ہیں۔ گرودت کو اپنی فلم آر پار (1954) کے گانے ’کبھی آر کبھی پار لاگا تیراے نظر’ کی فلم بندی اداکار جگدیپ کو کرنا تھا، لیکن بعد میں گرودت کو لگا کہ اسے کسی خاتون پر فلمانا چاہئے۔ تب انہوں نے گرودت نے کم کم پر اس گیت کی مثال پیش کی تھی۔ممبئی میں لکنگ روڈ پر کبھی ان کے بنگلے کا نام ہی کم کم ہوا کرتا تھا، جسے بعد میں توڑ کر عمارت بنا دی گئی۔