سیاست

اشوک گہلوت نے کہا – بھول جاؤ اور معاف کرو،تو ٹیم پائلٹ نے کہا؛ ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Jaipur  (Rajasthan)  on 12-August-2020

جے پور: راجستھان کانگریس میں جاری سیاسی ڈرامہ کے اختتام کے بعد بدھ کے روز چیف منسٹر اشوک گہلوت نے کہا کہ اب ارکان اسمبلی کو ’بھول جاؤ اور معاف کرو‘ کی راہ پر چلنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھولو اور معاف کرو اور آگے بڑھو۔ ملک کے مفاد میں، ریاست کے مفاد میں، عوام کے مفاد میں، جمہوریت کے مفاد میں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کو بچانے کی لڑائی ہے۔ ایسی صورتحال میں سب کو بھول جاؤ اور معاف کرو۔ دریں اثنا سچن پائلٹ کی حمایت میں جانے والے ایم ایل اے وشویندر سنگھ نے کہا کہ یہ ایک ٹیسٹ میچ تھا جو ڈرا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم باغی نہیں ہیں۔ ہم نے پارٹی کے خلاف کچھ نہیں کہا۔ میں نے مذاہیہ طور پر کہا کہ یہ ایک ٹیسٹ میچ ہے۔ اب میچ ڈرا ہوگیا ہے اور اب ہم پویلین لوٹ گئے ہیں۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ یہ لڑائی جمہوریت کے مفاد میں ہے۔ اس میں ہمارے ایم ایل اے نے اتنا ساتھ دیا ۔ اتنے لمبے عرصے تک 100 سے زیادہ ایم ایل اے کے ساتھ رہنا ہندوستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہوگا ۔ یہ جمہوریت کو بچانے کی لڑائی ہے۔ ہماری لڑائی مزید جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سب مل کرچلیں ۔ ریاست کی عوام نے اعتماد کے ساتھ حکومت تشکیل دی تھی، ہماری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اسے برقرار رکھیں اور ریاست کی خدمت کریں، اچھی حکمرانی کو برقرار رکھیں اور کورونا کا مقابلہ کریں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper