سیاست

آندھرا پردیش: سی ایم جگن نے شروع کی نئی اسکیم ، خواتین کو ملے گی سالانہ مالی مدد

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Hyderabad  (Telangana)  on 12-August-2020

حیدرآباد: کورونا بحران میں ریاستی حکومتوں کے ذریعہ مسلسل کام جاری ہے۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے بدھ کے روز خواتین کو روزگار کے میدان میں آگے لانے کے لئے ایک اسکیم کا آغاز کیا۔ اس اسکیم کا نام وائی ایس آر چیوتھا دیا گیا ہے، جس میں معاشرے کے مختلف طبقات کی خواتین کو ترقی دی جائے گی۔معلومات کے مطابق اس اسکیم کے تحت ایس سی-ایس ٹی-اوبی سی اور اقلیتی برادری کی تقریبا 23 لاکھ خواتین کو فوائد حاصل ہوں گے۔ اس کے تحت 45-60 سال کی عمر کی خواتین کو 18750 روپے سالانہ مراعات ملیں گی، چار سالوں میں یہ سالانہ 75 ہزار روپے تک ہوجائے گی۔ حکومت کے مطابق اس سے بجٹ پر 17 ہزار کروڑ روپئے کا خرچہ ہوگا ۔وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ اس اسکیم کے تحت 45 سے 60 سال کی عمر کے تقریبا 8 لاکھ بیوہ خواتین کو فوائد حاصل ہوں گے، انہیںپہلے ہی حکومت سے پنشن مل رہی ہے اور اب اس سے مزید مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بیوہ خواتین کو ہر ماہ دو ہزار روپئے مل رہے ہیں، اس کے علاوہ اب نئی اسکیم کے تحت سالانہ 18 ہزار روپئے دیئے جائیں گے۔اب حکومت کی طرف سے ان خواتین کو ہر سال تقریبا 45 ہزار روپئے کی مدد دی جارہی ہے، ساتھ ہی سب کو کام کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper