Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-August-2020
بھاگلپور (منہاج عالم) بھاگلپور دودھ بکریتا کلیان سوالنبی سہکاریتا سمیتی کے ضلع صدر امبیکا پرساد کا آج اچا نک انتقال ہوگیا ۔وہ کافی دنوں سے بیمار چل رہے تھے اور زیر علاج تھے ۔اس کی موت کی خبر سے دودھ بکریتا سمیتی میں غم کی لہر دوڑ گئ ۔ ضلع راشٹریہ جنتادل بھاگلپور کے ضلع صدر چندر شیکھر پرساد یادو نے راجد کارکنان و دودھ بکریتا سمیتی کے ممبران کے ساتھ دودھ مارکٹ الٹا پل کے نیچے 5 منٹ کا مون رکھ کر خراج شردھانجلی دی ۔ضلع صدر چندر شیکھر نے کہا کہ امبیکا یادو کی موت سے بڑا نقصان ہوا ہے ۔ہملوگ اس کی روح کی تسکین کے لۓ دعا کرتے ہیں ۔اس موقع پر راجد ضلع جنرل سکریٹری راجا رام یادو سکریٹری سنجۓ یادو ،سنیل یادو کشوری منڈل بھاگوت یادو نواس یادو وغیرہ شردھانجلی سبھا میں موجود تھے ۔