Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-August-2020
بہار شریف (محمد دانش)بہار سے گیا تک جانے والا فور لائن سڑک کی تعمیر اب جلد کر لیا جائے گا ۔اس کی اطلاع پٹنہ کے ڈیویژنل کمشنر سنجے اگروال نے نالندہ ضلع کلکٹریٹ میں افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کہی ۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کی پوری کوشش ہے کہ جلد از جلد سڑک کی تعمیراتی کام مکمل کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کے اس سڑک کے اوپر اوور برج کا بھی تعمیر کرایا جائے گا ۔اس موقع پر نالندہ نالندہ ضلع مجسٹریٹ یوگیندر سنگھ نے گرم جوشی کے ساتھ بکے دیکر سنجے اگروال کا استقبال کیا ۔معلوم ہو کہ سنجئے اگروال نالندہ ضلع مجسٹریٹ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں ۔