Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

مظفرپور

خانقاہ برکاتیہ وخانقاہ نظامیہ نے کیاقابل تحسین اقدام:مولانامحمدصابرالقادری کمہراروی۔

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-August-2020

(مظفرپور/پریس ریلیز)

پچھلے کٸ ماہ سے پوری دنیاعالمی وباکوروناواٸرس کی زدمیں ہے جس سے ہرشعبہ کے لوگوں کی معاشی حالت خراب ہوٸ ہے اورسب سے زیادہ اس وباسے پریشان مدرسہ کے مدرس اورمسجدکے امام ہوۓ ہیں مدرسہ اورمسجدکے متولیان نے علماکی چھٹی کردی ہے اب ایسی حالت میں ان کے خوردونوش کامعاملہ ہے یہ کسی کے سامنے ہاتھ بھی نہیں پھیلاسکتے ہیں ہاں مدرسہ کے طلبہ کے خوردونوش اوران کی تعلیم کے لیۓ تویہ علما لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہیں لیکن خودکے لیۓ نہیں اب ایسے میں بے حس عوام کویہ سوچناچاہیۓ کہ ہماری پیداٸش سے لیکرموت تک ہمیشہ ہراچھے برے وقت میں أقاۓ کریم ﷺکے وارث علماہماری خدمت کرتے رہتے ہیں اورجب براوقت أیاتوانہیں مسجداورمدرسہ سے باہرنکال دیاگیا۔کیا؟مدرسہ اورمسجدکی کمیٹی نے سنجیدگی سے سوچنے اورسمجھنے کی کوشش کی کہ ان کے پاس بھی اپنے پریوارکے خوردونوش اوردواوغیرہ کامسلہ ہے کیسے پوراہوگا۔مذکورہ خیالات کااظہاررضالاٸبریری کمہرارکے صدرادیب شہیرحضرت مولانامحمدصابرالقادری فیضی کمہراروی نے اخبارنویسوں سے گفتگوکے دوران کیا۔

مولاناقادری نے مزیدکہاکہ قابل مبارکبادہیں ماہریرہ مطہرہ کے سجادہ نشین حضرت الحاج الشاہ سیدنجیب حیدرمیاں صاحب برکاتی وحضرت سیدامان میاں صاحب برکاتی کہ انہوں نے اپنے مریدین،متوسلین،وعوام کواعلان کربتایاکہ 19/ستمبر2020کوہونے والے عرس قاسمی کورونامہاماری کیوجہ سے ملتوی کیاجاتاہے أپ لوگ اپنے گھرپرہی رہ کرعرس قاسمی مناٸیں اورلنگرمیں ہونے والے اخراجات کو اپنے اردگردکے اٸمہ مساجدومدرسہ کے مدرسین کووہ پیسہ بطورہدیہ وتحفہ پیش کریں۔ ساتھ ہی خانقاہ نظامیہ نے بے مثال پیش قدمی کی ہے کہ بموقع محرم الحرام 72نفوس قدسیہ کی یادمیں 72علماواٸمہ مساجدکو10محرم الحرام کونذرانہ پیش کیاجاۓ گا۔ لاٸق تحسین وقابل مبارکبادہیں أل انڈیابزم نظامی کے جنرل سکریٹری نبیرہ خطیب البراہین حضرت علامہ مولاناالحاج ضیاٶالمصطفی نظامی صاحب قبلہ اوران کی پوری ٹیم کہ انہوں نے یہ اقدام کیا۔ اسی طرح یوپی،بہار،مہاراشٹرا،اڑیشہ،جھارکھنڈ،چھتیس گڑھ،ایم پی،حیدرأباد،کرناٹک ودیگرصوبوں کی مختلف خانقاہیں ایسی پیش قدمی کریں۔ تو۔علمااوراٸمہ مساجدکی پریشانیاں ختم ہوجاٸیں گی۔۔

About the author

Taasir Newspaper