ہندوستان

راحت کے کاموں میں لگے لوگوں کا حکومت کرائے گی کورونا ٹیسٹ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi  (India)  on 08-August-2020

نئی دہلی: کیرالہ کے کوجھی کوڈ ہوائی جہاز کے حادثے میں اب تک 18 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے، جبکہ 15-20 افراد ایسے ہیںجن کی حالت تشویشناک ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ یہ حادثہ جمعہ کی رات کو اس وقت پیش آیا جب ایئر انڈیا ایکسپریس وندے بھارت مشن کے تحت دبئی سے ہندوستانی مسافروں کو لے کر لوٹ رہا تھا۔بتایا جارہا ہے کہ حادثے کے مقام پر امدادی اور بچاؤ کی کاروائیاں ختم ہوگئی ہیں لیکن کورونا وائرس کے بحران کے دوران پیش آنے والے اس حادثے سے بچاؤ کے کاموں میں شامل افراد کے لئے خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے کہا کہ اس حادثے کے دوران امدادی اور راحت کے کام کرنے والے تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور انہیں تب تک قرنطین میں رہنا چاہئے۔کیرالہ کے وزیر صحت کے کے سلجا نے کہاکہ کوجھی کوڈ ہوائی اڈے حادثے میں امدادی اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف تمام افراد کو قرنطین ہوجانا چاہئے۔ ریاستی حکومت تمام لوگوں کا ٹیسٹ کروائے گی۔ایئر انڈیا ایکسپریس طیارہ ’وندے بھارت مشن‘ کے تحت دبئی سے کالی کٹ لوٹ رہا تھا۔ طیارے میں کل 190 افراد سوار تھے۔ جمعہ کی شام 7:41 بجے کے قریب طیارہ رن وے پر حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس حادثے میں دونوں پائلٹوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ 24 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کا علاج شہر کے مختلف اسپتالوں میں کیا جارہا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper