ہندوستان

سابق صدر پرنب مکھرجی کوروناپوزیٹیو

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi  (India)  on 10-August-2020

نئی دہلی: سابق صدر پرنب مکھرجی کو کورونا وائرس پوزیٹیو پایا گیا ہے۔ پرنب مکھرجی نے یہ معلومات ٹویٹ کے ذریعہ دی ۔ پرنب مکھرجی نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اس بار اسپتال کے مختلف دورے کے لئے مجھے کورونا وائرس پوزیٹیو پایا گیا ہے۔ پرنب مکھرجی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ میں جو بھی لوگ میرے رابطے میں آئے ہیں میں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنا اپنا ٹیسٹ کروائیں اور آئیسولیٹ ہوجائیں۔ پرنب مکھرجی کے کورونا وائرس کی زد میں آنے کے بعد ان کے لئے دعاؤں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ان کے لیے دعا کی ہے۔ ان کے علاوہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا میں پرنب مکھرجی کی اچھی صحت کے لیے دعا کرتا ہوں۔ ان کے علاوہ مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس، مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے بھی ٹویٹ کیا۔واضح رہے کہ پرنب مکھرجی کی عمر 84 سال ہے، اپنی بڑھتی عمر کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کانگریس کے تجربہ کار لیڈر پرنب مکھرجی 2012 اور 2017 کے درمیان ملک کے صدر تھے۔ 2019 میں مرکزی حکومت نے پرنب مکھرجی کو بھارت رتن سے نوازا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper