ہندوستان

سوشانت کیس: مہاراشٹرا حکومت نے سپریم کورٹ میںداخل کیا جواب

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi  (India)  on 08-August-2020

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات جاری ہے۔ ادھر مہاراشٹرا حکومت نے ہفتہ کے روز بھی سپریم کورٹ میں جواب داخل کیا۔ مہاراشٹرا حکومت نے سی بی آئی تحقیقات کی مخالفت کی ہے۔ مہاراشٹرا حکومت نے مہر بند لفافے میں تحقیقات کی پیشرفت رپورٹ اعلی عدالت میں داخل کردی ہے۔سپریم کورٹ میں دائر اپنے جواب میں مہاراشٹرا حکومت نے بہار پر بہت سے الزامات لگائے ہیں۔ مہاراشٹر حکومت نے کہا ہے کہ بہار حکومت نے اس معاملے میں قانون کے خلاف کارروائی کی ہے۔ بہار حکومت کو صرف صفر ایف آئی آر درج کرنے کا حق حاصل تھا۔ انہیں ایف آئی آر درج کرکے ہمارے پاس بھیجنا چاہئے تھا۔مہاراشٹر حکومت نے کہا ہے کہ ایف آئی آر درج کرکے بہار پولیس نے تفتیش شروع کردی جس کا انہیں کوئی حق نہیں ہے۔ جب تحقیقات خود ہی غیر قانونی ہے، تو بہار حکومت سی بی آئی تحقیقات کی سفارش کیسے کرسکتی ہے۔ مرکز نے بھی سی بی آئی تحقیقات کی سفارش کو غلط قرار دیا۔مہاراشٹرا حکومت نے سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ بہار حکومت کے لئے یہ مناسب نہیں تھا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت میں سی بی آئی تحقیقات کی سفارش کی جائے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper