Taasir Urdu News Network | Uploaded on 27-August 2020
نوادہ محمد سُلطان اختر- وزیرِ اعلیٰ جناب نتیش کمار نے جتنی اسکیمیں اقلیتوں کے لیے تیار کی ہے انکے اردگرد وزراء اور افسران ان اسکیموں اور پروگراموں کو زمینی سطح پر اقلیتوں تک پہنچنے نہیں دیتے ہیں اور اقلیتوں کو اس سے محروم کر نے کے لیے اپنے قلم کا غلط استعمال کر رہے ہیں،گنتی کی جائے تو صرف نوادہ ضلع میں بے شمار مثالیں ہیں جیسے روہ بلاک کے کوسی اور مروئی میں اپ گریڈ ہائی اسکولوں کو ظالمانہ طریقے سے میڈل سے ہائی اسکولوں میں ترقی دینے کے تمام ضابطوں کو طاق پر رکھ کر نوادہ ڈی ای او،ڈی پی او جمال مصطفٰی نے رد کر دیا، ان دونوں گاؤں کے لوگوں سے سوال کر نے پر بڑی داداگری اورگھمنڈی سے جواب دیا گیا کہ ہم کو سمجھ میں آیا وہ کر دیا، جب نوادہ ڈی ایم سے بتایا گیا تو ان کوزبانی جواب دیا گیا کہ مروئ میڈل اسکول کی عمارت جر جر اور خستہ حال ہے اور یہی رپورٹ محکمہ تعلیم پٹنہ کو بھیج کر وزیروں اور اعلیٰ افسراں کی نظر میں سرخرو ہوگئے ڈی ایم سے اوپر تک ان لوگوں نے اُردو اخباروں میں ڈی ای او کے رپورٹ کے خلاف چھپے مطالبہ پر کوئی توجہ دینے کی زخمت نہیں کی( 2) ضلع نوادہ کے تمام حساس اور متنازع قبرستانو ں کے گھیرا بندی نہیں ہوسکی ہے اور اس جانب تو نہ لیڈر اور نہ ہی ڈی ایم و ڈی ڈی سی کا خیال جاتا ہے کہ یہ بھی کرنے کام ہے کسی قبرستان کی گھیرا بندی کے لیے اس گاؤں کے لوگ دوڑ بھاگ کرتے ہیں تو غیر مسلم کی جانب سے بے جا مداخلت کی جاتی ہے اور افسراں حق فیصلہ کر نے اور ناجائز کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے بہانے بناکر قدم پیچھے ہٹا لیتے ہیں (3)طلاق شدہ منصوبہ سے فائدہ اٹھانے کے لیے قریب 70 خواتین نے دوسال قبل درخواست دی تھی ان میں سے نصف کو ابھی تک رقم نہیں مل سکی ہے ( 4)پیدائش سند آمدنی سرٹیفیکیٹ بنوانے میں منمانی کے مطابق رقم وصول کی جا رہی ہے نہیں دینے پر اقلیتوں کو بہت زیادہ پریشان کیا جاتا ہےاس لئے ضلع کےانشوروں نے نتیش حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے کا ارادہ کیا ہے، اور روہ بلاک کے مسلمانوں نے نوادہ کلکٹر کے گھیرآؤ کا فیصلہ لیا ہے اگر سنوائی نہیں ہوئی تو ووٹ بائیکاٹ کا بینر لگادیا جائے گا،روہ بلاک کے لوگوں کا احتجاجی ہنگاموں کا اثر پورے ضلع پر پڑے گا ایک طرف ووٹر بیداری سرکاری مہم چلے گی تو دوسری جانب ووٹ بائیکاٹ کا اثر زوروں پر ہوگا،پھر یہ پیغام صوبہ بہار سے آگے بنگال وغیرہ تک جائیگا،