کھیل

پابندی کے بعد شکیب الحسن کاسری لنکا دورے پر واپسی کا امکان

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India)  on 12-August-2020

نئی دہلی: بنگلہ دیش کے مایہ نازآل راؤنڈر شکیب الحسن جو بدعنوان رابطے سے متعلق معلومات فراہم نہ کرنے کی وجہ سے پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں، اس سال سری لنکا دورے کے دوران قومی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔ شکیب کی پابندی 29 اکتوبر کو ختم ہوگی۔ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران ایک مبینہ ہندوستانی سٹے باز کے ذریعہ بدعنوان رابطے سے متعلق معلومات فراہم نہ کرنے پر شکیب پر دو سال کے لئے پابندی عائد کردی گئی تھی، جس میںایک سال کی سزا معطل تھی۔ بنگلہ دیش کا دورہ سری لنکا تقریبا یقینی ہے اور شیڈول کے پیش نظر شکیب مجوزہ تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کا حصہ بن سکتے ہیں۔ بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ رسل ڈومنگو نے بتایا کہ شکیب کا ایک سال تک باہر رہنا ٹیم سے باقی کھلاڑیوں سے زیادہ مختلف نہیں ہے، جو 6-7 ماہ سے کرکٹ سے دور رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم امید کر رہے ہیں کہ تمام کھلاڑی فٹ ہوں گے۔ہمیں شکیب اور دیگرکھلاڑیوں کو میچ کھیلنے کا موقع دینا ہوگا۔تاہم 33 سالہ شکیب کے انتخاب سے قبل ان کی فٹنس پر غور کیا جائے گا۔ کوچ نے کہا کہ کسی بھی طرح کی کرکٹ کھیلے بغیر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنا بہت مشکل ہے۔ میرے خیال میں ہمیں انہیں کچھ میچ کھیلنے کا موقع دینا ہوگا۔ وہ عالمی معیار کا کھلاڑی ہے لہٰذا مجھے یقین ہے کہ وہ جلد ہی فارم حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، لیکن فٹنس سب سے اہم چیز ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper