Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کشن گنج

کب تک رہے گا 2459 کے چھوٹے ہوئے مدارس کے اساتذہ کو پیمنٹ کا انتظار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2020

339  کشن گنج (پریس ریلیز) بہار کیبینٹ کی بیٹھک کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف مدعوں پر مہریں لگ رہی ہیں ۔ 2459 کے چھوٹے ہوئے مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ رکی ہوئی ہے جسے صرف حکومت کی اک مہر کی ضرورت ہے، لیکن حکومت اس کا کوئی تذکرہ نہیں کر رہی ہے۔ جب کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ سارے اساتذہ کے ساتھ برابر کا برتاؤ ہوگا اور ان کو ان کی تنخواہ مکمل دی جائے گی، کسی کے ساتھ بھی نا انصافی نہیں ہوگی۔ مگر سوال یہی ہوتا ہے کہ برسوں سے انتظار کر رہے اساتذہ کا انتظار کب ختم ہوگا۔ حکومت اپنے آخری مرحلے میں ہے، مختلف مدعوں پر بحث و مباحثہ جاری ہے لیکن اس کے باوجود مدرسہ کے اساتذہ کے ساتھ ایسی بے رخی کیوں ہے۔ بتا دیں کہ نتیش سرکار نے 2459 زمرے کے 205 مدرسہ کو 2013 میں اور 609 مدرسہ کو 2015 میں منظوری دی تھی، اس کے علاوہ 339 اور دوسرے مدارس بھی ہیں جن کی تنخواہ حکومت کو جاری کرنی تھی لیکن حکومت اس کی طرف سے مسلسل بے رخی دکھا رہی ہے۔ جب کہ 21.01.2015 کو چھوٹے ہوئے بقیہ 339 مدارس کی فہرست وزارت تعلیم کو دے دی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق باقی ماندہ 339 مدارس کی بجٹ کے تمام پروسس مکمل کر لیے گئے ہیںلیکن ایک لمبے عرصے سے اب تک ان اساتذہ کو تنخواہ نہیں مل سکی ہے۔ اب سوال یہی ہوتا ہے کہ کیا حکومت اپنے وعدے کو پورا کرے گی یا اساتذہ اسی طرح در در کی ٹھوکریں کھاتے پھریں گے۔ بتا دیں کہ اس معاملے کو لیکر مسلسل آوازیں اٹھائی جا رہی ہیں اور اس کی مانگ کی جارہی ہے، اس لئے حکومت کو اس کی طرف جلد از جلد توجہ دینی چاہیے اورنہایت سنجیدگی کے ساتھ اس پر غور و فکر کرنی چاہیے۔ مدارس کے اساتذہ حکومت سے لگا رہے ہیں بار بارگوہار، مگر حکومت کی بے رخی قابل افسوس

About the author

Taasir Newspaper