ہندوستان

کورونا: ایک ہفتہ میں دوسری بار چوبیس گھنٹے میںسب سے زیادہ کیس

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi  (India)  on 07-August-2020

نئی دہلی: ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے واقعات نے ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا کے کسی بھی ملک سے سب سے زیادہ معاملات ہندوستان سے آئے ہیں۔ جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں 62 ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ ہندوستان اور امریکہ کے بعد برازیل کا نمبر رہا ۔گزشتہ ایک ہفتے میں یہ دوسراا موقع ہے جب ہندوستان اس فہرست میں سرفہرست رہاہے، اس سے قبل 3 اگست کو جب ہندوستان میں تقریباً 52 ہزار مریض پائے گئے تھے، وہ بھی سب سے زیادہ تھے۔ہندوستان میں تقریبا 62 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ امریکہ میں تقریباً59 ہزار اور برازیل میں 53 ہزار کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت یہ تین ممالک ایسے ہی ہیں جہاں روزانہ آدھے سے زیادہ معاملے سامنے آرہے ہیں۔ ہندوستان میں گزشتہ دو ہفتوں سے روزانہ آنے والے کیسز کی اوسط تعداد 50 ہزار سے زیادہ ہے۔تاہم اگر آپ موت کے اعدادوشمار پر نگاہ ڈالیں تو امریکہ میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 1024 سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں جبکہ ہندوستان میں 900 سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1226 اموات ہوئیں۔امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوںکی کل تعداد 5 ملین تک پہنچ چکی ہے جبکہ برازیل میں یہ تعداد 30 لاکھ کے قریب ہے۔ ہندوستان میں بھی جمعہ کو مجموعی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ چونکہ ہندوستان نے روزانہ جانچ کی تعداد میں اضافہ کیا ہے، اس لئے زیادہ سے زیادہ کیس سامنے آرہے ہیں۔اس وقت ملک میں اوسطا 6 6 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں، جن میں سے 50 ہزار سے زیادہ مثبت کیس سامنے آرہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper