دنیا بھر سے

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ کی جانب بڑھتی ہوئی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Washington  (America)  on 08-August-2020

واشنگٹن: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد انیس اعشاریہ چار ملین سے زائد ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس عالمی وبا کے نتیجے میں اب تک ہونے والی ہلاکتیں سات لاکھ بیس ہزار کے لگ بھگ ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں امریکا سب سے آگے ہے، جہاں مجموعی طور پر تقریبا پانچ ملین افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ امریکا میں کورونا وائرس سے جڑی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ اکسٹھ ہزار سے زائد ہے۔ پاکستان میں اب تک دو لاکھ بیاسی ہزار افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور یہاں اس وبا کے نتیجے میں ہونے والی مصدقہ ہلاکتیں چھ ہزار باون ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper