چنڈی گڑھ

ہریانہ میں کورونا کے سبب ہر ہفتے اور اتوار کو سبھی دفاتر اور دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-August-2020

چنڈی گڑھ 22 اگست(اے یوایس) ہریانہ حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کی وجہ سے ریاست میں ہر سنیچر اور اتوار کو سبھی دفاتر اور دکانیںبندکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ضروری خدمات فراہم کرنے والوں کو اختتام ہفتہ کام کرنیکی اجازت ہوگی۔ سرکاری اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کو بھی اس پابندی سے مستثنیٰ رکھا گیاہے۔ ہریانہ پبلک سروس کمیشن اور ہریانہ اسٹاف سلیکشن کمیشن کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper