کھیل

ہم نے ہارا ہوا میچ بھی جیتا ہے :کرس ووکس

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Manchester  (England)  on 08-August-2020

مانچسٹر: انگلینڈ کے فاسٹ بولر کرس ووکس مانچسٹر ٹیسٹ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی سے بہت پرجوش ہیں۔ ووکس کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے ایسے حالات سے گزر کر کامیابی حاصل کی ہے جو پہلے ناممکن نظر آتا تھا اور انہیں یقین ہے کہ وہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دینے میں کامیاب ہوگی۔پاکستان کو 244 رنز کی برتری حاصل ہے اور اولڈ ٹریفورڈ میں صرف ایک بار ہدف حاصل کیا جاسکا ہے۔ انگلینڈ نے گذشتہ سال شکست کے دہانے پر پہنچ کر ورلڈ کپ کا فائنل اور ہیڈنگلے ٹیسٹ جیتا تھا۔31 سالہ ووکس نے کہا کہ آپ بہت سے ریکارڈز اور اہداف حاصل کرنے کے بارے میں سنیںگے ، لیکن سبھی ریکارڈ ٹوٹتے ہیں۔ ہم نے ایسے میچ بھی جیتے ہیں جس میں ہمیں ہارا ہوا سمجھا جارہا تھا ۔ ہم ایسا دوبارہ کر سکتے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper