Taasir Urdu News Network | New Delhi (India) on 06-August-2020
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روزاحمد آبادکے نجی اسپتال کے آئی سی یو وارڈمیں پیش آنے والے واقعے پرغم کااظہار کیا اور ہلاکتوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیاہے۔وزیر اعظم نے اس سلسلے میں گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی اور احمد آباد کے میئر پٹیل سے بھی بات کی اور صورت حال کاجائزہ لیا۔جمعرات کی صبح احمدآبادکے نوارنگ پور علاقے میں شری اسپتال کے آئی سی یووارڈمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، جس میں آٹھ مریض ہلاک ہوگئے۔ یہ ہسپتال کوویڈ 19 مریضوں کے علاج کے لیے نشان زدکیاگیاہے۔مودی نے ٹویٹ کیاہے کہ احمدآبادکے اسپتال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے میرا دل پریشان ہوگیا۔ سوگوار خاندان سے میری تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی چاہتاہوں۔انھوں نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ روپانی اور میئر پٹیل سے بات کرنے کے بعدانہوں نے موجودہ صورت حال کے بارے میں دریافت کیا۔انھوں نے کہاہے کہ انتظامیہ کی جانب سے متاثر لوگوں کو ہر ممکن مددفراہم کی جارہی ہے۔