اسمبلی انتخاب کو لیکر کانگریس کی اہم نشست منعقد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-August-2020

بہار شریف (محمد دانش) آئندہ اسمبلی انتخاب کی تیاری کو لیکر کانگریس کے ڈسٹرک انچارج پروین سنگھ کشواہا کانگریس پارٹی دفتر راجندر آشرم پہنچے جہاں انہوں نے اسمبلی انتخاب کی تیاری کی سلسلے میں کارکنانوں کے ساتھ میٹنگ کی ۔اس مو قع پر انہوں نے کہا کہ کانگریس آئندہ اسمبلی انتخاب کے لئے پور طرح سے تیا ر ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرونا وباء کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا اور ورچول میٹنگ کے ذریعہ کارکنانو ںکو پوری طرح سے متحرک کیا گیا ہے ۔حلانکہ کرونا جیسے خطرناک وباء کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت کو ابھی انتخاب نہیں کرانے کے بارے میں سوچنا چاہئے مگر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو انسان کی جان کا کوئی فکر نہیں ہے ۔انکی ساری اسکیم کاغذ پر بنتی ہے ،جس کی وجہ سے غریبوں کو فائدہ نہیں مل پاتا ۔انہی سب موضوع کو لیکر ہماری پارٹی آئندہ اسمبلی انتخاب میں جوش خروش کے ساتھ میدان میں اترے گی اور اپنی جیت یقینی بنائے گئی ۔اس موقع پر کانگریس کے ضلع صدر دلپ کمار ،کانگریسی سینئر لیڈر ایس ۔ایم شرف ،کارنگریسی لیڈر سید نوشاد النبی عرف پپو خان ،کیپٹن ،عثمان غنی ،فواد انصاری، منا پانڈے ،تصور حسن عرف بمی ،شارق عرف سونو،گلریز انصاری ،گلفام انصاری ،کیپٹن شاہد کے علاوہ ضلع کے تمام کانگریسی لیڈران موجود تھے ۔
٭٭٭