اقلیتی نوجوان وزیر اعلی قرض منصوبہ سے محروم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-August-2020

حکومت اقلیتوں کے نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کے لئے وزیر اعلی اقلیتی قرض منصوبہ  دینے کا لمباچورا دعوی کرتی ہے مگر حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے کئ لوگوں نے اس نمائندہ کو بتایا کہ اقلیتی قرض منصوبہ کے لئے سارے شرائط کو پورا کرنے کے بعد بھی ابھی تک منتخب بیروزگاروں کو قرض نہیں مل سکا ہے 2017 سے 1920تک کے منتخب بیروزگاروں کو صرف دس فیصد ہی قرض مل سکا ہے جبکہ بقیہ لوگ قرض نہ ملنے کی وجہ سے دردر بھٹک رہے ہیں مگر ان کا کوئ پرسان حال نہیں ہے جدیو اقلتیی سیل کے نائب صدر محمد بشارت کریم عرف گلاب اور مسلم سیٹیزن امپاورمنٹ کے صدر محمد قمر اختر نے وزیر اقلیتی فلاح خورشید عرف فیروز سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلی اقلیتی قرض منصوبہ کا فائدہ جلد سے جلد منتخب بیروزگاروں کو دلایا جائے اس سست رفتاری کی وجہ سے وزیراعلی اقلیتی قرضہ منصوبہ کا فائدہ بیروز گار اقلیتوں کو نہیں مل رہا ہے جس سے اقلیتوں میں دن بدن بیروزگاری بڑھ رہی ہے جو کہ بہت ہی افسوس ناک ہے