امریکہ میں چینی محققین کو ہراساں کیا جا رہا ہے: چین

Taasir Urdu News Network | Japan  (International)  on 04-August-2020

جاپان: چین نے کہا ہے کہ امریکا میں چینی طلبا اور محققین کی نگرانی کی جا رہی ہے، انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے اور انہیں جبری طور پر حراست میں بھی رکھا جا رہا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو اپنی بریفنگ کے دوران یہ الزامات عائد کیے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک چینی نژاد محقق یوآن ٹینگ کی زمانت پر رہائی کی درحواست حال ہی میں مسترد کر دی گئی، جس پر دونوں ممالک کے مابین کشیدگی جاری ہے۔ ملزمہ پر چین کے ساتھ اپنے روابط کے بارے میں غلط بیانی کا الزام ہے۔ امریکا میں مزید 3 چینی نژاد دانشور و محققین ان دنوں زیر حراست ہیں۔