انتظامیہ کی مستعدی سے مورول میں ماحول کو خراب کرنے کی کوشش ناکام ۔

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-August-2020

  سیتا مڑھی ضلع کے تحت باجپٹی بلاک کے مرول گاؤں میں  مورتی وسرجن کرشن جی کی پیدائش پرجلوس نکال کر ماحول کو خراب کرنے کی ایک مذموم سازش رچی گئی۔ ملّی و سماجی شخصیات  اگر بروقت ضلعی انتظامیہ اور اعلی عہدیداروں نے اپنی اپنی دانشمندی اور چستی کا مظاہرہ نہ کیا ہوتا تو مرول گاؤں آج فرقہ وارانہ فساد کی آگ میں جل چکا ہوتا، ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مورول گاؤں میں مجسمے کے وسرجن کے دوران اتوار کی شام  کو تنازعہ پیدا ہوگیا۔ باجپٹی تھانہ انچارج  لال کمار پاسوان نے ایف آئی آر درج کرائی،ایف آئی آر میں دونوں اطراف کے کل 23 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے اور سیکڑوں نامعلوم افراد پر فرد جرم عائد کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں مجرمین پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ بغیر کسی کے اطلاع  مجسمے بنایا اور جلوس نکالا،  مجسمے کو بغیر اجازت بنایا گیا،پھر وسرجن بھی بغیر اجازت ہی کیا گیا،مہلک بیماری کرونا وائرس میں اجلاس نکال کر سرکاری کام میں رکاوٹیں پیدا کی،  کوویڈ 19 کی خلاف ورزی یہ الگ قانوناً جرم ہے اور پولیس فورس پر جان لیوا حملے بھی کیا اور پولیس فورس کو زخمی بھی کر دیا،
  تھانہ صدر نے بتایا کہ مرول اور برہروا میں مجسٹریٹ تعینات ہے،  صورتحال بالکل قابو میں ہے، لوگوں کی زندگی بالکل عام دنوں کی طرح معمول پر ہے،دونوں فرقہ کے لوگوں میں ہم آہنگی اور بھائی چارہ قائم ہے۔ گاؤں کے لوگوں کا  ضلع انتظامیہ سے  پر زور مطالبہ ہے کہ مجرم بخشے نہیں جائیں،مجرمین کو سخت سے سخت سزا دی جائے، تاکہ کوئی دوسرا ایسی غلطی نہ کرے،ضلع انتظامیہ پوری طرح چاق وچوبند ہے اور بڑے پیمانے پر پولس جوانوں کی تعیناتی کردی گئی ہے ۔