اڑیشہ میں 1876 نئے کورونا کیسز، متاثرہ افراد 50000 سے زائد

Taasir Urdu News Network | Bhubaneswar (Odisha)  on 12-August-2020

بھونیشور: اڑیشہ میں ایک دن میں ریکارڈ 1879 نئے کیسز کے بعد بدھ کے روز متاثرہ افراد کی کل تعداد 50000 کو عبور کر گئی۔ وہیں اس خطرناک وائرس کی وجہ سے مزید نو افراد کی ہلاکت کے بعد مہلوکین کی مجموعی تعداد 305 ہوگئی۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ ریاست میں اب متاثرہ افراد کی کل تعداد 50672 ہے۔ اس خطرناک وائرس کی وجہ سے نو افراد ہلاک ہوگئے۔ ان میں سے چار گنجام میں، دو کی رائے گڑھ اور انگول میں موت ہوئی ہے، جبکہ بالاسور اور کھرڈا اضلاع میں ایک ایک شخص کی موت ہوگئی۔تمام متاثرہ مریض 30 اضلاع میں پائے گئے ہیں۔ ان میں سے 1182 افراد قرنطین مراکز سے ہیں، جبکہ متاثرہ مریضوں کے رابطے میں آئے لوگوں کی تلاش کے دوران 694 متاثرہ مریض پائے گئے ہیں۔ خوردہ میں 297 نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ اس کے بعد گنجام میں 260 اور سندر گڑھ میں 119 اور کٹک میں 109 متاثرہ مریض پائے گئے ہیں۔ اڑڈیشہ میں ابھی 15508 مریض زیر علاج ہیں۔ وہیں اب تک 34806 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔