اکھا ڑہ گھا ٹ پل سے طالبہ نے لگائی چھلانگ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-August-2020

مظفرپور 14اگست (نمائندہ)خاندانی تنا زعہ میں جمعرات کی رات 11ویں درجہ کی طالبہ (20)نے اکھا ڑہ گھا ٹ پل سے بو ڑھی گنڈک میں چھلانگ لگا دی ۔وہ یحیٰ پو رکے شیخ پور کی رہنے والی تھی اس پیچھے لوا حقین بھی تھے،لیکن وہ اسے روک نہیں سکے ۔واقعہ رات قریب سات بجے پیش آیا ۔اس کی اطلاع پر سکندر پور اوپی کی پو لس پہنچی ۔رسکیو کے لئے ایس ڈی آر ایف و یحیٰ پور تھانے کو اطلاع دی ۔رات تقریبا 8بجے تک یحیٰ پو ر پولس و این  ڈی آر ایف کی ٹیم مو قع پر نہیں پہنچ سکی تھی ۔اس سے مشتعل مقامی لو گوں نے اکھا ڑہ گھا ٹ پل جام کر ہنگامہ شروع کر دیا آنے جانے والے لو گوں کے ساتھ نو ک جھونک اور مار پیٹ کی ۔کئی با ئک کو بھی نقصان پہونچا یا گیا ۔ایمبو لینس کو بھی گھیر لیا ۔اس کے بعد اے ڈی ایم آفات کی ہدایت پر این ڈی آر ایف کی ٹیم رات تقریبا سوا 9بجے پہونچی اورسرچ لائٹ کی مدد سے لاش کی تلاش شروع کی ۔اس کے بعد مشتعل لو گ پر امن ہوئے لیکن جام نہیں ہٹایا ،فی الحال یحیٰ پور ،سکندرپور اوپی پولس و این ڈی آر ایف کی ٹیم مو قع پر رسکیو میں مصروف ہیں۔طالبہ کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔