بارسوٸی سب ڈویزن سے متصل موڈباری گاٶں انتظامیہ کے سوتیلے برتاٶ کا شکار۔

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-August-2020

کٹیہار۔(احمد حسین قاسمی)کٹیہار ضلع کا بارسوٸی سب ڈیوزن بنگال کے سرحدی علاقہ کو جوڑتاہے یہ علاقہ بہار کے دار الحکومت پٹنہ سے دور ہونے کی وجہ سے بھارتی جنتا پارٹی سمیت پوری این ڈی اے حکومت کی تعصب کا شکار رہاہے یہاں کے لوگوں کی ہر طرح سے حق تلفی اور انکے ساتھ زیادتی کی گٸی تعلیمی میدان میں یا صنعتی یا فلاحی معاملے میں انہیں پچھڑا کردیا گیاہے انہیں ووٹ کے وقت استعمال کیا جاتاہےیہاں کی کثیر آبادی سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزماہےکوٸی روزگار نہیں لوگ بیرون ریاست کام کاج کے لٸے سفر کرنے پر مجبور ہیں ساتھ ہی بارسوٸی سے قریب موڈباری کے لوگ ندی کے سیلانی سے بھی نقصان زدہ ہیں یہاں لوگوں کو آمدورفت کی کافی پریشانی ہے ناٶ کافی مقدار میں مہیا نہیں یہاں ایک پل کی سخت ضرورت ہے مشہور سماجی کارکن نے پل کی اشد ضرورت پر حکومت وقت سے اس سمت توجہ کی اپیل کی ہے ورنہ بصورت دیگر علاقاٸی لوگوں کے ساتھ اسکے لٸے تحریک کا بھی انتباہ دیاہے۔