برائے مہربانی پریس ریلیز شامل اشاعت کرکے شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں گے‎

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-August 2020

   دربھنگہ 26 / اگست ( پریس ریلیز ) صحافت کی دنیا میں ملک کے افق پر تیزی کے ساتھ اپنی منفرد پہچان بنانے والے فخر سیمانچل اور معروف و ممتاز صحافی مولانا ڈاکٹر عبدالقادر شمس قاسمی کے اچانک انتقال کی خبر دل پر بجلی بن کر گری ان کے انتقال سے ملک میں اردو صحافت کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوا ہے دعا ہے کہ الله تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اہل خانہ و پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے آمین ثم آمین مزکورہ تعزیتی کلمات کا اظہار یہاں جاری پریس ریلیز میں صدر مرکزی جمیعت علماء سیمانچل جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی استاذ مدرسہ رحمانیہ افضلہ سوپول دربھنگہ نے کہی انہوں نے کہا کہ اردو صحافت میں ممبر پارلیمنٹ حضرت اقدس مولانا محمد اسرارالحق صاحب قاسمی نوراللہ مرقدہ کے بعد ڈاکٹر عبدالقادر شمس قاسمی اپنی تحریر مسلسل سے بہت حد تک اس خلا کو پورا کررہے تھے اور ملک کے معیاری اردو اخبارات میں جگہ پانے کے ساتھ ساتھ وہ مختلف ملی تنظیموں سے مضبوط روابط رکھتے تھے کبھی کبھی اخبارات میں شائع ہونے والے میرے مضامین و بیانات کو پڑھ کر بہت خوش ہوتے اور کئی موقع پر میری حوصلہ افزائی فرمائی الله تعالیٰ ان کا نعم البدل ارریہ سمیت ملک و ملت اور بطور خاص سیمانچل کو عطا کرے آمین یا رب العالمین