بہار اسٹیٹ بار کائونسل کے سابق چیئرمین اور سینئر ایڈووکیٹ بالیشور پرساد شرما کے انتقال پر وزیر اعلیٰ گہرے صدمہ کا اظہار کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 31-August 2020

پٹنہ :وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمارنے بہاراسٹیٹ بار کائونسل کے سابق چیئرمین اور سینئر ایڈووکیٹ بالیشور پرسا د شرما کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آنجہانی بالیشور پرساد شرما قانون کے اچھے جانکار تھے ۔ وہ وکیلوں کے حق اور ان کے اختیارات کے لیے مسلسل کو شاں رہے ۔ ان کے انتقال سے قانون کے شعبہ میں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے ان کی روح کی تسکین اور ان کے اہل خانہ و متعلقین کو صدمہ کی اس گھڑی میں صبر کی قوت دینے کی دعا کی ہے ۔