”جشن شہیداعظم “قصرقادری میں کروفر کے ساتھ منایاگیا“ امام عالی مقام کے جانثاروں پریزیدیوں نے ظلم وستم کے پہاڑتوڑے:مولانامحمدصابرالقادری کمہراروی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-August 2020

مظفرپور: قصرقادری اشرف نگرکونڈواپونہ صباح ایرانجینیرنگ کے ڈاٸریکٹرومولانامحمدشاکرالقادری مصباحی کی جانب سے امام عالی مقام شہیداعظم امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی یادمیں 29/اگست بروزسنیچر8/بجے صبح سے قرأن خوانی کااہتمام ہوا۔ بعدہ پروگرام کاأغازقرأن مقدس کی تلاوت سے ہوا۔نعت ومنقبت کے اشعارشاعراسلام شمیم اخترسلیم پوری، سرفرازغزالی،قاری ادریس پونہ،مولاناجمال الدین دربھنگہ نے پیش کیۓ۔پروگرام میں خصوصی خطاب رضالاٸبریری کمہرارکے صدرادیب شہیرمقررشیریں مقال حضرت مولانامحمدصابرالقادری فیضی کمہراروی نے کرتے ہوۓ کہاہے کہ محرم اسلامی سال پہلامہینہ ہے اس مہینہ کی بے شماراہمیت وفضیلت ہے محرم کی دسویں تاریخ اللہ کے جلیل القدرپیغمبرحضرت موسی علیہ السلام نےاپنی قوم کوفرعون کے شکنجہ سے أزادکرایا۔اسی دن کے روزہ کے متعلق أقاۓ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایاکہ”رمضان کے مہینہ کے بعدمحرم کے مہینہ کاروزہ افضل ترین روزہ ہے “ ”صحیح مسلم “فرزندرسول حضرت علی کے مہکتے پھول جگرگوشہ بتول امام عالی مقام کے جانثاروں پریزیدیوں نے ظلم وستم کے پہاڑتوڑے مگرخاندان اہل بیت نے ہرمشکل وقت میں رضاۓ مولی اوردین اسلام کی سربلندی وسرخروٸ کی خاطرصبرواستقلال کامظاہرہ کیا۔

مولاناقادری نے مزیدکہاکہ أج کل ہمارے معاشرے میں بے شمارغلط رسمیں رواج پاگٸیں ہیں جن کاشریعت اسلامیہ سے کوسوں دورتک کوٸ تعلق نہیں جیسے امام باڑہ بناناپھراس میں ڈھول تاشہ کے ساتھ علم اورتعزیہ لیکرمردوعورت کاہرگلی اورہرمحلے میں تاڑی شراب پی کرگھومنافحش بکنا،اچھل کودکرنا،دوسروں کوتکلیف پہونچانا،راستہ جام کرنا،سینہ کوبی کرنا،مرثیہ گانا،ماتم کرنا،مصنوعی کربلاجاکرتعزیہ دفن کرناوغیرہ جواسلامی اصول اورشرعی احکام کے خلاف اورناجاٸزہے۔تمام خرافات سے ملت اسلامیہ کوبچناچاہیۓ اوراپنی دنیاوأخرت سنوارنے میں ہمہ وقت لگے رہناچاہیۓ ۔اس پروگرام میں شوشل ڈسٹینسنگ کاخیال رکھتے ہوۓ خلیفہ غیاث ملت مفتی جلال الدین رضوی چھتیس گڑھ،ماسٹرعبدالقادرپوکھریرا،مولاناأل مصطفی مرکزی مظفرپور،قاری رضاٶاللہ تارسراۓ،مولاناجہانگیرتار سراۓ،مولاناانصارامجدی الجامعتہ الواجدیہ دربھنگہ ودیگرشہرکے لوگوں نے شرکت کی اورمولانامحمدشاکرالقادری مصباحی نے سب کاشکریہ اداکیا۔صلاةوسلام اوردعاپرمحفل کااختتام ہوا۔