جنم اسٹھمی کےمبارک موقع پر عام آدمی پارٹی کی میٹنگ میں کیی فیصلے

Taasir Urdu News Network | Darbhanga  (India)  on 12-August-2020

دربھنگہ: آج جنم اسٹھمی کی مبارک موقع پر عام آدمی پارٹی دربھنگہ سے انتخاب لڑنے جا رہی ہے ۔بہار پردیش کے ترجمان شنکر جھا نے اپنے نام کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ دربھنگہ شہری حلقہ کے دس سیٹوں سے انتخاب پارٹی لڑیگی شری جھا نے خصوصی پریس کانفرنس کے توسط سے بتایا کہ عالمی وبا کورونا جیسے آفت میں بہار بطور خاص دربھنگہ اس کا سامنا کرنے کے لئے تیار نہیں ہے ۔دربھنگہ میں صرف ایک اسپتال ڈی ایم سی ایچ بدحالی کا شکار ہے وہاں گندگی کا انبار لگا ہوا ہے ۔ علاج کی گڑبڑی کی شکایت عام ہے ۔سیلاب کے سبب شہر میں آبی جماؤ ایک بڑا مسلہ ہے جس کے لیے اگر توجہ نہیں دی گئی تو ایک بڑا مسلہ کھرا ہوگا۔ دربھنگہ کی صورت حال خراب ہوگئی ہے ۔دربھنگہ میں انیکوں مسائل ہیں لیکن عام آدمی پارٹی کارکنان اور دربھنگہ کے عوام کے ساتھ مل کر پہلے دور میں 9نکاتی پروگرام چلانے کا فیصلہ لیا ہے۔اور ہمیں امید ہے کہ ہم ان پروگراموں کو زمینی سطح پر اتارنے میں کامیاب ہونگے۔اس موقع پر ضلعی صدر شببے نواز نے بتایا کہ بہار میں تیس سال کا لاکڈاون لگا ہوا ہے جس میں خصوصی طورپر تعلیم ،ہیلتھ اور دوسرا سب سے بڑا مدعا بدعنوانی کا ہے۔اس موقع پر موجود ضلع میڈیا انچارج فواد غزالی ،آلوک کمار ،پھول بابو وغیرہ موجود تھے۔