جیویکا کیڈر سنگھ نے 10 نکاتی مطالبات کو لیکر ایم ایل اے توصیف عالم کو سونپا میمورنڈم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 30-August 2020

ٹھاکرگنج (محمد شاداب غیور) اتوار کے روز بہار پردیش جییوکا کیڈر یونین (کشن گنج) ، بلاک یونٹ- بہادر گنج اور بلاک یونٹ -ٹیراگاچھ کے بینر تلے بہادر گنج اسمبلی حلقہ کے معزز ایم ایل اے توصیف علام کو مشترقہ طور پر ایک مطالبہ نامہ دیا گیا۔ مذکورہ مطالبہ نامہ میں جیویکا کیڈر سنگھ کی حق میں 10 نکاتی مطالبات کو سلسلے طریقے سے لکھا گیا ہے۔ وہیں مزکورہ میمورنڈم کو لینے کے بعد معزز ایم ایل اے محمد توصیف عالم نے سنگھ کے 10 نکاتی مطالبات کے بارے میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو ایک خط لکھا۔  اور ساتھ ہی ایم ایل اے مسٹر توصیف عالم بہار پردیش جییوکا کیڈر یونین کے مطالبے کولیکر یونین کے لوگوں کو امید دلائی کہ میں آپ لوگوں کی مانگ کے لئے ہرممکن کوشش کرونگا۔ اور جسکی آواز کو میں کشن کی زمین سے لیکر پٹنہ اسمبلی تک آواز بلند کرونگا۔ تاکہ جیویکا کیڈر یونین کو اپنا جائز حق  ضلعی صدر – عمنگ کمار ٹھاکر ، مل سکے۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سکریٹری خوشی لال کمار، میڈیا انچارج – رجنیکانت پیارے لعل ، ضلعی خزانچی ہری پرساد داس ، کوچادھامن بلاک صدر تسگیر عالم ، کوچھاڈمن بلاک کے خزانچی سوجیت کمار سنہا ، بہادر گنج بلاک صدر محمد رضوان عالم ، ٹیرا گاچھ بلاک صدر بھولا ناتھ منڈل ، دیگھل بینک بلاک صدر توسیف عالم سمیت نیرج کمار ، پٹلو کمار ، محمد موسین عالم ، انیل وغیرہ موجود تھے۔