حسینؓ میرا سلام لے لو‎

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-August 2020

سلام لے لو حسین میرا حسین میرا سلام لے لو

ہے واسطہ آپ کو نبی کا حسین میرا سلام لے لو

ضیائے اسلام کے اے داتا حسین میرا سلام لے لو

 دوں خواجہ اجمیری کا وسیلہ حسین میرا سلام لے لوں

ہے آپ کا ہی تو نامِ نامی ہمارے ہر ایک غم کا درماں

اےجاں فزا فاخرِ مسیحا حسین میرا سلام لے لو

غلامِ مولا علی ہوں شاہا غلامِ مولا علی ہو ں شاہا

بصدقہء بنتِ شاہِ طیبہ حسین میرا سلام لے لو

تمہارا قاتل تو اپنے اعمالِ بد کے ہمراہ مر گیا ہے

مگر خوشا تم ہو اب بھی زندہ حسین میرا سلام لے لو

تھی تیغ گردن پہ پھر غفلت نماز پر ہو نہ پائی غالب

اے میرے پرور دگارِ سجدہ حسین میرا سلام لے لو

لبوں پہ الفاظِ شرمساری اور آنکھ میں رکھ کے آنسوؤں کو

ہے ملتجی یہ “ذکی” اے آقا حسین میرا سلام لے لو

ذکی طارق بارہ بنکوی

سعادتگنج۔بارہ بنکی

یوپی۔بھارت