*حضرت خطیب دکن رحمہ اللہ کی ملی،دینی خدمات لائق تحسین ممتازعلمائے جامعہ نظامیہ کا اظہار تعزیت*

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-August-2020

حیدرآباد-(اسٹیٹ سماچار)خطیب دکن حضرت العلامہ سیدشاہ کاظم پاشاہ قادری الموسوی الجیلانی رحمہ اللہ کے سانحۂ ارتحال پر ممتازعلمائے جامعہ نظامیہ شہرۂ آفاق علمی و روحانی مرکز کے مفکراسلام حضرت العلامہ مولانا مفتی خلیل احمدشیخ الجا معہ،جامعہ نظامیہ،مفتئ اعظم ھند حضرت العلامہ مولانا مفتی محمد عظیم الدین صاحب قبلہ نقشبندی صدرمفتئ جامعہ نظامیہ،پیر طریقت حضرت مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری،حضرت العلامہ الحاج سیدشاہ عزیزاللہ قادری نقشبندی شیخ العقائد جامعہ نظامیہ،خطیب اہلسنت مولانا محمد سلطان احمدنقشبندی، مفسرقرآن حضرت مولانا محمد محی الدین قادری محمودی، اسدالعلماءمولانامحمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی،مولانا محمد انواراحمد نائب شیخ التفسیرجامعہ نظامیہ،مولانا حافظ محمد اسماعیل ھاشمی استاذجامعہ نظامیہ،مولانا محمد شیخ محبوب،مولانا ذوالفقار محی الدین صدیقی،مولانامحمد مشہوداحمد استاذجامعہ کے علاوہ دیگر علمائے نظامیہ نے فرما یا کہ حضرت علامہ سید کاظم پاشاہ قادری الجیلا نی الموسوی رحمتہ اللہ علیہ کاتعلق حیدر آباد دکن کے عظیم الشان خانوادۂ قادریہ موسویہ سےتھا آپ کی رحلت سے نہ صرف جمیع مسلمان،بالخصوص اھل سنت وجماعت اورتمام خانوادۂ قادریہ موسویہ کے لئے عظیم سانحہ ھے،حدیثِ نبویؐ کے مطابق ایک عالم کی موت عالم کی موت ھے

حضرت خطیب دکن رح ایک عظیم مبلغِ اسلام وخطیب اہلسنت رہے آپ نے اپنے خطابات اوررشدوھدایات کےذریعہ ہزاروں قلوب کو دین اسلام کی طرف راغب کیااور بے حساب گمراہ وبدعقیدہ لوگوں کو راہ راست پر لایا اپ کاتعلق جامعہ نظامیہ سے بہت گہرا رھاہے آپ اپنے اجداد کی طرح دین اسلام اور عقیدۂ اھلسنت کی خوب سے خوب تر جان توڑ خدمت کی آپ کی شخصیت آنے والی نسلوں کے لئے ایک مثال ہے اللہ تعالیٰ سے دعاءہے کہ نبیٌ پاک صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وصحبہ وسلم آور آپ کی آل مطھرکے صدقے وطفیل آپ کی مغفرت فرمائے،درجات بلندفرما ئےآپ کے صاحبزادگان مولانا سید آلِ مصطفیٰ قادری علی پاشاہ الجیلا نی الموسوی،جناب حسنین پاشاہ قادری الجیلانی الموسوی،جناب شبر پاشاہ قادری الجیلا نی الموسوی وجمیع اہل خانہ کے علاوہ تمام مریدین ومعتقدین ومتوسلین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین بجاہ طٰہ ویسین-